بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

دہلی کے منڈکا علاقے میں ماں کوقتل کرنے والا بیٹا گرفتار

نئی دہلی،09؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس نے ایک ایسے بیٹے کو #گرفتار کیا ہے جس نے اپنی ماں کو گولی مار کر #قتل کیا۔ ملزم یکم ستمبر سے فرار تھا۔ ملزم کی تلاش میں پولیس نے اس کے 100 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے تھے اور بڑی تعداد میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی تھی۔

پولیس نے ملزم سے دو پستول اور کارتوس بھی برآمد کیے ہیں۔بیرونی دہلی کے ڈی سی پی پرمندر سنگھ کے مطابق یکم ستمبر کی رات تقریباساڑھے آٹھ بجے منڈکا Mundka  گاؤں میں ایک خاتون کے سر میں گولی لگی۔ کال ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی، جہاں دو منزلہ مکان کی پہلی منزل پر خون کے چھینٹے تھے۔

اس کے علاوہ پہلی منزل کے گراؤنڈ فلور پر بھی خالی #کارتوس اور کچھ زندہ کارتوس ملے۔ دیسی ساختہ #پستول کے ساتھ گھر سے ایک ڈمی پستول بھی ملی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ زخمی #خاتون روشنی کو شری بالاجی ایکشن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لے جایا گیا ہے، اسے گردن میں گولی لگی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روشنی کا بیٹا گولی لگنے کے بعد فرار ہوگیا ہے۔ 6 ستمبر کی رات زخمی روشنی علاج کے دوران ہلاک ہوگئی۔

#پولیس ٹیم نے #قتل کا مقدمہ درج کیا اور 100 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے اور تقریبا 400 افراد سے پوچھ گچھ کی۔ اس کے علاوہ تقریبا 150 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی گئی۔ اس کے بعد ملزم کو 7 ستمبر کو منڈکا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے پاس سے دو پستول اور 19 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button