بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

30 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی ، تشویشناک حالت میں داخل اسپتال ، ۱؍ گرفتار

ممبئی ، 10ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کے ساکی ناکہ علاقہ میں ایک 30 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، متاثرہ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں اب تک ایک ملزم کو گرفتاربھی کرلیا ہے ،واقعہ میں مزید کچھ اور لوگوں کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ۳۰؍سالہ متاثرہ کو نربھیا کی طرح جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اطلاع کے مطابق یہ واقعہ سہ پہر 3 بجے کے قریب پیش آیا۔

خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد ملزم نے اس کے پرائیوٹ پارٹ میں سفاکانہ طریقہ سے راڈ(لوہے کی چھڑی) ڈال دی،متأثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے آج صبح کھیرانی روڈ پر خاتون کو شدید زخمی حالت میں برآمد کیا تھا،خاتون کوسٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے اندرونی حصوں میں چوٹیں ہیں ،خاتون کا آپریشن کیا گیا ہے، تاہم متأثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

ڈی سی پی اور ایڈیشنل پولیس کمشنر ساکی ناکہ تھانے پہنچ گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 307 ، 376 ، 323 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خیال رہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت ’موہن چوہان‘ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس مزید آگے کی کاروائی میں مصروف ہے ، دیگر مشتبہ ملزمین کی تلاش میں چھاپہ مارے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button