بین ریاستی خبریں

کورونا سے تباہ حال کیرالہ میں 30 ستمبر تک 100 فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف

تریونت پورم،11ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کیرالہ میں کورونا کے نئے کیسز کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے ریاست میں 20 ہزار سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور کئی دن تو 30 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے ریاست کی پینارائی وجین حکومت نے 100 فیصد ٹیکہ کاری کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس #عالمی وبا پر قابو پایا جا سکے۔

100 فیصد ٹیکہ کاری کے لیے 30 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے اس تعلق سے ایک بیان میں کہا کہ یہ پریکٹس 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طبقہ کے لیے ہے اور امید ہے کہ 30 ستمبر تک 100 فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

#وجین نے #کورونا سے تعلق تازہ اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ میں 78 فیصد نوجوان افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے، اور 45 سال سے زیادہ عمر کے 93 فیصد لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔

جب کہ 50 فیصد کو دوسری خوراک بھی دی جا چکی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلی لہر کے برعکس کیرالہ کو دوسری #لہر کے دوران کئی نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ آئی سی ایم آر کے پہلے سیرو سروے میں اخذ کیا گیا کہ پہلی لہر کے دوران کیرالہ میں معاملوں کی تعداد بہت کم تھی، #ریاست میں صرف 11 فیصد لوگ ہی کورونا کی زد میں آئے تھے۔

وجین نے مزید بتایا کہ ریاست میں 3 سے 9 ستمبر کے دوران سرگرم معاملوں میں سے صرف دو فیصد کو آکسیجن بیڈ کی ضرورت تھی اور صرف ایک فیصد کو ہی آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button