بین ریاستی خبریں

بھوپندر پٹیل گجرات کے وزیر اعلیٰ ہوں گے

نئی دہلی12ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بھوپندر پٹیل گجرات کے اگلے #وزیراعلیٰ ہوں گے۔ #گجرات کے اگلے #وزیراعلیٰ بننے کے نام پر یہ فیصلہ تمام سیاسی دعویداروں کوچونکا کر بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں لیاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھوپندر پٹیل Bhupendra Patel سابق وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔

#چیف منسٹرکے عہدے کی دوڑ میں ڈپٹی سی ایم نتن پٹیل ، مرکزی وزیرمنسکھ مانڈاویہ ، پرشوتم روپالا اور آرپھالدو کا نام خبروں میں تھا۔بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ سے قبل نتن پٹیل نے کہا کہ گجرات کے وزیراعلیٰ ایسے ہونے چاہئیں کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

اطلاعات کے مطابق قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے بھوپندر پٹیل کے نام کی تجویزپیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ترون چگ کو قانون ساز #پارٹی کے اجلاس میں مبصر کے طور پر بھیجا گیا۔

اگلے سال #گجرات میں اسمبلی #انتخابات ہونے والے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ وجے روپانی نے مرکز کی ہدایت پر گجرات کے سی ایم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔ گجرات میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی طاقتور #پٹیل برادری کو خوش کرنے کے لیے چالیں کھیل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button