بین ریاستی خبریں

ایک دن کے بعد شیوسینا کا یو ٹرن:   اب امیدوار صرف 100 نشستوں پر ہی کریں گے مقابلہ

 لکھنؤ ، 12ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا  کی حکمران جماعت شیوسینا نے اگلے سال یوپی اسمبلی #انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن سیٹوں کے حوالے سے اب بھی الجھن برقرار ہے۔ شیو سینا کی اتر پردیش ایگزیکٹو میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پارٹی یوپی میں 403 نشستوں پر الیکشن لڑے گی ۔
لیکن محض ایک ہی دن میں یوٹرن لیتے ہوئے دوسری طرف #شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اور ترجمان سنجے راوت نے کہا ہے کہ پارٹی صرف 100 کے قریب نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔
شیوسینا کے رکن #پارلیمنٹ سنجے #راوت نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ہم تقریباً 100 نشستوں پر الیکشن لڑ سکتے ہیں،جب کہ گوا میں ہم 20 سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑ سکتے ہیں جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ اتر پردیش شیوسینا کے سربراہ ٹھاکر سنگھ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ یوپی میں موجودہ ریاستی حکومت برہمن طبقہ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہی ہے ،اس کے علاوہ #مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ ایسے میں #پارٹی نے یوپی کی تمام 403 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button