بین ریاستی خبریں

نیٹ امتحان سے چھوٹ دینے کیلئے بل لائے گی تمل ناڈو حکومت، اسمبلی میں ہوگا پیش

چنئی،12ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کورونا #وائرس کے خطرے کے درمیان، آج ملک میں نیٹ امتحان کاانعقادکیا گیا۔ ملک بھر میں 13 لاکھ سے زائد طلبہ نے اس امتحان کے لیے اپنا رجسٹریشن کرایا ۔ وہیں اب تمل ناڈو حکومت نیٹ Neet #امتحان سے چھوٹ دینے کیلئے ایک بل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ تمل ناڈو حکومت کی جانب سے کل اسمبلی میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔ اس بل کے ذریعے ریاست کو نیٹ امتحان سے چھوٹ دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

دراصل تمل ناڈو حکومت چاہتی ہے کہ ریاست کے طلبہ کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے کے لیے نیٹ کا امتحان نہ ہو۔ تمل ناڈو حکومت کا ماننا ہے کہ طلبہ #میڈیکل #کالجوں میں داخلہ صرف ریاست کے داخلہ امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر لے سکتے ہیں۔تامل ناڈو حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے سماجی انصاف اور سستی اعلیٰ تعلیم تک وسیع رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

بتادیں کہ قومی جانچ ایجنسی (این ٹی اے) نے 12 ستمبر 2021 کو ملک کے مختلف شہروں میں قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (یوجی-نیٹ) کا اہتمام کیا ہے۔دوسری طرف تمل ناڈو کے سلیم ضلع کے ایک گاؤں کے 19 سالہ لڑکے نے اتوار کو قومی اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ سے چند گھنٹے قبل خودکشی کرلی۔

وہ تیسری بار اس امتحان میں شرکت کرنے والا تھا۔ میٹور رینج کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکے کی ماں نے اسے صبح تقریبا 3.45 بجے گھر میں لٹکا ہوا پایا اور اس کے بعد گھر والوں نے ہمیں اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button