ہندوستان کے پہلے اور دنیا کے پہلے برق رفتار گیند باز، پہلے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹ لینے کا اعزاز
سلام بن عثمان
محمد نثار ٹیم #انڈیا کے پہلے برق رفتار گیند باز رہے۔ انھوں نے #انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی ٹیسٹ #میچ میں پانچ وکٹ لیے۔ دو #گیند پر دو #وکٹ لینے کا اعزاز بھی محمد نثار کو ہی حاصل ہے۔ ہندوستان کے بہترین بلے باز "سی کے نائیڈو” نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا "جب محمد #نثار اپنا پہلا اوور کھیل رہے تھے۔ #انگلینڈ کی ٹیم سوچ میں پڑ گئی۔
ابھی تک ہمارے پاس ہی دنیا کا سب سے تیز گیند باز تھا۔ ہندوستان کے پاس یہ گیند باز کہاں سے آگیا۔ جس نے ہمارے بلے بازوں کی لائن ہی توڑ دی۔” اس وقت انگلینڈ کے پاس سب سے تیز گیند باز ہارلوڈ لارڈو تھا۔ جس نے 1932 میں آسٹریلیائی ٹیم میں دہشت برپا کر رکھی تھی۔ #ہندوستان کی طرف سے محمد نثار اور امر سنگھ دونوں بہترین طوفانی گیند باز تھے۔ مگر محمد نثار کو #دنیا کا تیز ترین گیند کہا گیا۔
محمد نثار کے والد بہت نیک انسان کے ساتھ مذہبی بھی تھے۔ محمد نثار والد ہی کی طرح مذہبی تھے۔ شروعاتی دنوں میں وہ ریلوے میں ملازمت کرتے تھے۔ کرکٹ سے بہت دلچسپی تھی۔ ریاستی سطح پر کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ اپنی تیز طوفانی گیند بازی سے محمد نثار مشہور تھے۔ اس وقت 1932 میں انگلینڈ دورہ کے لیے ٹیم کا انتخاب ہو رہا تھا۔ محمد نثار تیز گیند باز کے طور پر #مشہور تھے۔
جس کی وجہ سے محمد نثار کو ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا۔ اس وقت محمد نثار 22 سال کے تھے۔ 1932 میں انگلینڈ دورہ میں ہندوستان اپنا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ میں کھیل رہا تھا۔ محمد نثار نے اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر افتتاحی بلے باز ہربٹ ساٹکلف کو آؤٹ کیا۔ اسی اوور کی پانچویں گیند پر دوسرے افتتاحی بلے باز پرسی ہومز کو آؤٹ کیا۔
ایک اوور میں دو #وکٹ لینے والے پہلے گیند باز کا اعزاز بھی محمد نثار کو ہی جاتا ہے۔ یہ دونوں افتتاحی بلے بازوں نے یارکشائیر کے خلاف کھیلتے ہوئے 555 رنز کا زبردست ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد نثار نے 26 اوورز کی گیند بازی میں 93 رنز دے کر چھ وکٹ لیے تھے۔
جس میں پہلی اننگ میں پانچ وکٹ اور دوسری اننگ میں ایک وکٹ لیا۔ اس طرح ایک ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹ لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان ایک واحد ٹیسٹ میچ تھا۔ انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 259 رنز بنا پائی۔ محمد نثار کی تیز گیند بازی کی وجہ سے انگلینڈ ٹیم کریز پر جم نہیں پائی۔
ہندوستان اپنی پہلی اننگ میں 189 رنز ہی بنائے۔ جس میں سی کے نائیڈو نے 48 بہترین رنز شامل تھے۔ انگلینڈ نے اپنے دوسرے اننگ میں آٹھ وکٹ پر 275 رنز پر اننگ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ جس میں جہانگیر خان نے چار وکٹ اور محمد نثار نے ایک وکٹ لیے۔ ہندوستان اپنی دوسری اننگ میں 187 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
امر سنگھ نے 51 بہترین رنز بنائے۔ ہندوستان اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 158 رنز سے ہار گیا۔ اس دورے میں انگلینڈ میں فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلے گئے جس میں محمد نثار نے 71 وکٹیں لیتے ہوئے بڑا ریکارڈ قائم کیا۔ 34-1932 میں انگلینڈ ٹیم ہندوستان کے دورے پر آئی۔ اس مرتبہ بھی محمد نثار نے پانچ وکٹ لیا۔
مگر انگلینڈ ٹیم پوری طرح سے ہندوستان پر حاوی رہی۔ اس کے بعد مہاراجہ ویزی کی ٹیم کو بنارس ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اس میچ کے ہیرو بھی محمد نثار تھے۔ اس میچ میں انھوں نے 117 رنز دے کر نو وکٹ لیے۔1935-36 میں جب جیک رائیڈر کی قیادت میں آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کے دورے پر آئی۔
اس وقت بھی محمد نثار نے ریکارڈ بنایا۔ چار ٹیسٹ میچوں (غیر سرکاری) میں 32 وکٹیں حاصل کیں۔محمد نثار نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 1936 میں انگلینڈ کے اوول میدان میں کھیلا۔ اس وقت ان کی عمر 26 سال تھی۔ اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں بھی چھ وکٹ لیے۔ محمد نثار نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹ اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی پانچ وکٹ لینے والے گیند باز رہے۔
اس سیریز کے دوران انھیں ریلوے کی جانب سے ڈیوٹی پر بلایا جارہا تھا۔ ان سے یہ کہا جارہا تھا کہ اگر آپ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہونگے تو آپ کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں کچھ خاص رقم نہیں ملتی تھی۔ اس وقت کے کھلاڑی نوکری کرتے تھے تو گھر کا چولہا جلتا تھا۔ موجودہ دور کی طرح ماضی میں ایسا نہیں تھا۔
اس طرح کے ذہنی دباؤ کی وجہ سے اپنی گیند بازی پر توجہ نہیں دے سکے۔ جس کی وجہ سے انھیں انگلینڈ دورے کے بعد ریلوے میں حاضر ہونا پڑا۔ اس کے بعد پہلی جنگ عظیم ہونے کی وجہ سے دس سال تک کرکٹ نہیں کھیلا گیا۔
دوسری طرف ہندوستان کو آزادی ملی۔ بٹوارے کے وقت محمد نثار لاہور چلے گئے۔ تقسیم ہند کے دوران نوابوں نے محمد نثار سے ہندوستان میں رہنے کو کہا۔ محمد نثار کو لاہور بہت پسند تھا۔ وہ لاہور چلے گئے۔ وہاں بھی انھیں ریلوے میں اعلیٰ عہدے پر فائز کیا گیا۔ محمد نثار کے لڑکے وقار نے اپنے انٹرویو میں کہا "والد صاحب کو کرکٹ سے بہت دلچسپی تھی۔
وہ صرف کرکٹ کھیلنا پسند کرتے تھے۔ انھیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جب بنیاد ہوئی۔ محمد نثار نے پہلی پاکستانی ٹیم کی تشکیل کی۔ سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے محمد نثار نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے استعفیٰ دیا۔ ٹیسٹ میچوں میں انھیں ہمیشہ بلایا جاتا تھا۔ محمد نثار نے ہمیشہ کرکٹ کو پسند کیا جس کی وجہ سے میچ دیکھنے جایا کرتے تھے۔”
محمد نثار بہت ہی خوش مزاج اور ملنسار انسان تھے۔ ایک مرتبہ ہندو مسلم دوستانہ میچ کھیلا جارہا تھا۔ کیپٹن وزیر علی نے محمد نثار سے وینو منکڈ پر باونسر مارنے کے لئے کہا۔ مگر محمد نثار نے انکار کیا۔ہندوستان میں 2006 میں محمد نثار کے اعزاز میں گھریلو ٹورنامنٹ بی سی سی آئی اور پی سی بی نے رکھا۔
پہلا اور دوسرا میچ ممبئی نے جیتا اور تیسرا میچ سیالکوٹ نے جیتا۔ بات وہی ہوئی جسے محمد نثار پسند نہیں کرتے تھے۔ کسی سیاست کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو رد کرنا پڑا۔
پہلا ٹیسٹ میچ 26 جون 1932 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔
آخری ٹیسٹ میچ 15 اگست 1936 کو انگلینڈ کے خلاف ہی کھیلا۔
اپنے 6 ٹیسٹ میچوں میں 55 رنز بنائے۔ جس میں 14 بہترین اسکور رہا۔ 25 وکٹ لیے۔ بہترین گیند بازی رہی 90 رنز دے کر پانچ وکٹ اور دو کیچ شامل ہیں۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں 93 میچوں میں 1120 رنز بنائے۔بہترین اسکور 49 رنز رہا۔ گیند بازی میں 396 وکٹ لیے۔ 32 مرتبہ پانچ وکٹ اور تین مرتبہ دس وکٹ لینے کے اعزاز کے ساتھ 65 کیچ بھی لیے۔
محمد نثار پاکستان ریلوے میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھے۔ محمد نثار اپنے ساتھ ہمیشہ کرکٹ کے سامان (کٹس) کو رکھا کرتے تھے۔جب بھی موقع ملتا وہ کھیلا کرتے تھے۔ 1963 میں محمد نثار میل ٹرین سے کہیں سفر کر رہے تھے۔ اس دوران دل کو دورہ پڑا اور کمپارٹمنٹ میں آخری سانس لی اور وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
اردو دنیا نیوز — ہر خبر آپ کے ساتھ!
تازہ خبروں اور خصوصی ویڈیوز کے لیے ہمارے واٹس ایپ گروپ، یوٹیوب چینل اور موبائل ایپ سے جڑیں


