تلنگانہ کی خبریں

اُردوصحافت کی باکمال شخصیت ’’مقبول انّا‘‘

ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری

اُردوصحافت نے ایک طویل سفرطے کیا ہے اورحیدرآباد دکن ‘ہندوستان میں نمایاں کام کرنے میں سب سے آگے ہے ۔ڈیجیٹل میڈیا کے بعدپرنٹ میڈیا کواس نئے تقاضے نے نیا چیلنج پیش کیاہے ۔پرنٹ میڈیا میں کچھ ایسے چہرے ہیں جوآپ کوصحافت اختیارکرنے کی ترغیب دیتے ہیں ۔ ان کی ایمانداری ‘ ہمت اورثابت قدمی وہ خوبیاں ہیں جوانہیں گزشتہ چنددہائیوں میں چندبہترین اُردوصحافیوں میں شامل کرتی ہیں۔

جومناسب قد‘سانولارنگ ‘ ہونٹوں پرہمیشہ مسکان ‘باتوں میں خلوص وفا کی مہک اوران سب کے مجموعہ کا نام ہے جناب سیدعظیم الدین المعروف مقبول انّا۔جوقدیم شہر حیدرآباد کے سینئرصحافی ہیں۔جس نے اردوکے قدیم اخبار روزنامہ رہنمائے دکن سے بہ حیثیت صحافی آغازکیااورآج حیدرآبادکے تمام اخبارات میں آپ کی تحریر نمایاں نظرآتی ہے۔ حیدرآباد کی سیاسی ‘ مذہبی ‘ تعلیمی اورسماجی حلقوں میں مقبول انّا کے نام سے مقبول شخصیت اُردوصحافت میںکلیدی رول اداکررہی ہے ۔

ان کی شخصیت کوکسی ایک سیاسی جماعت سے باندھ کرنہیں دیکھا جاسکتا بلکہ وہ حیدرآباد کی سیاست کے تمام قائدین میں یکساں مقبولیت کا درجہ رکھتے ہے ۔وہ ایسی خبریں لکھتے جوقارئین کودلچسپی دیتی ہے ۔ عوام کی زندگیوں سے جڑے ہوئے مسائل سامنے لانے میں اہم کرداراداکرتے ہے ۔

مذہبی جلسہ وجلوس ‘ تعلیمی سمیناروورکشاپ ‘ سماجی ناانصافی کے خلاف اٹھنے والی آواز کوعوام کے درمیان پیشہ وارانہ انداز میں پیش کرتے رہے ہیں۔مقبول انّا کی تیارکردہ خبریں روزنامہ رہنمائے دکن The Rahnuma-E-Deccan Daily‘ سیاست Siasat Urdu Daily ‘ اعتماد Etemaad Urdu daily ‘منصف (The Munsif Daily)‘راشٹراسہارا Sahara Urdu Newspaper‘ صحافی دکن Sahafi-e-Deccan اورآداب تلنگانہ کے لیے ملک کے دیگر قومی اخبارات میں میں نمایاں طورپر شائع ہوتی ہے۔

وہ کئی سیاسی جماعتوں کے پی آراوکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ ان کے زورقلم نے کئی سیاسی وسماجی تنظیموں کوطاقت دی اورانہیںپھر سے عوام میں ابھرنے کاموقع فراہم کیا۔ اکثراپوزیشن جماعتوں کی آوازکوبااثربنانے میں ان کی تحریر موثرثابت ہوئی ہے ۔

انہوں نے اپنی تحریروں سے عوام تک معلومات پہنچانا‘ خوش کرنا‘ سوچنے پہ ابھارنا‘کے اصولوں پرعمل کیاہے۔وہ ایمانداراورنڈراوراپنے تحریرمیں بے باک خیالات کااظہارکرتے رہتے ہیں۔ان کی صلاحیتوں سے متاثرہوکرکئی سماجی وسیاسی تنظیموں نےمقبول انّاکوان کی صحافتی خدمات کے لیے ایوارڈدیاہے۔ماہ نامہ تاریخ دکن کی جانب سے جناب محمدمحمودعلی صاحب وزیرداخلہ تلنگانہ کے ہاتھوں کوویڈ19 (Warrior) ایوارڈدیا گیا۔

کووڈ۔19کی وبامیں رپورٹنگ کررہے صحافیوں کوایوارڈ دیا گیا ۔ان میں سیدعظیم الدین مقبول انّاکی بھی کووڈ۔19 میں خدمات کودیکھتے ہوئے اُردوصحافت کی باکمال شخصیت کوSpreading Happiness اوردکن بلاسٹرس کی مشترکہ پروگرام میں تہنیت پیش کی گئی۔

یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ دکن بلاسٹرس نے کووڈ۔19 کی وباکے بعد سے صحافیوں ‘ ڈاکٹرس ‘ نرسس ‘ پولیس کے اہلکاروں اورسماجی جہد کاروں کوان کی کووڈمیں خدمات کودیکھتے ہوئے تہنیت پیش کرتے رہے ہیں۔ دکن بلاسٹرس کے نوجوان منان انجینئر کی ان کاوشوں کوہرحلقہ میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button