بہنیں ، بیٹیاں ، بھینسیں اوربیل بھی مغربی یوپی میں غیر محفوظ تھے : یوگی آدتیہ ناتھ
نئی دہلی14ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاست کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاہے کہ پہلے ہماری #بیٹیاں اور #بہنیں غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں۔ سڑکوں پر #گڑھے #اترپردیش یعنی #یوپی کی پہچان ہواکرتے تھے۔ یہاں تک کہ #بھینسیں اور #بیل بھی محفوظ نہیں تھے۔ یہ مسائل مغربی یوپی میں تھے ، مشرقی یوپی میں نہیں۔ لیکن اب ایسانہیں ہے۔
کیا آپ نے یہ تبدیلی نہیں دیکھی؟ سی ایم #یوگی نے کہاہے کہ گڑھے کی سڑک جہاں سے شروع ہوتی تھی اسے اترپردیش سمجھاجاتاتھا۔ شام کواندھیرا ہے جہاں سڑکوں پر رات کے وقت کوئی مہذب شخص نہیں چل سکتاہے ۔جہاں اتر پردیش کے لوگ چلنے سے ڈریں،سمجھیں یہ اتر پردیش ہے۔
یوپی اس تصویرکوپیش کرتا تھا۔نوجوانوں کے سامنے شناخت کا بحران تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاست میں حکمراں بی جے پی کو اس الیکشن میں #اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی اور مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی کی طرف سے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس بار اسد الدین #اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم نے بھی پورے زور کے ساتھ یوپی اسمبلی انتخابات میں داخل ہونے کا فیصلہ کیاہے۔اے آئی ایم ایم اس بار ریاست میں 100 کے قریب امیدوار کھڑے کرے گی۔ پارٹی نے بنیادی طور پر ان نشستوں پرتوجہ دی ہے جہاں مسلم آبادی زیادہ ہے۔



