تلنگانہ کی خبریںجرائم و حادثات

فون پر مسیج، میاں بیوی میں جھگڑا، بیوی کی خودکشی

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک خوشحال خاندان واٹس ایپ مسیج کے سبب تباہ ہوگیا۔ بیوی کے فون پر حاصل انجان مسیج شوہر کی برہمی اور بیوی کی خودکشی کا سبب بن گیا۔ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مونیکا نامی 24 سالہ خاتون نے خودکشی کرلی۔

13 ستمبر کو مونیکا کے فون پر واٹس ایپ میسیج کو لیکر شوہر نے اس مسیج کی تفصیلات بیوی سے دریافت کیا تاہم اس خاتون نے اس مسیج کو انجان قرار دیا جو اس کے شوہر کی برہمی کا سبب بن گیا۔ مونیکا کے شوہر ستیہ نارائنا نے مونیکا کے والدین کو طلب کرتے ہوئے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا اور کل صبح دفتر چلا گیا۔جب وہ گھر واپس پہنچا تو اس کی بیوی نے خودکشی کرلی تھی۔ میر پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button