بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرنے والا گرفتار

پالدھر، 16ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ممبئی سے ملحق پالدھر ضلع میں پندرہ سالہ لڑکی کی بار بار عصمت دری کرنے اور حاملہ بنانے کے الزام میں دیہی پولیس نے 20سالہ ایک #نوجوان کو بدھ کو #گرفتار کرلیا۔پالدھر ضلع دیہی پولیس کنٹرول روم کے ایک افسر نے جمعرات کو بتایا کہ جب اس کے والدین آس پاس نہیں ہوتے تھے تو ملزم بار بار متاثرہ کے گھر جاتا تھا اور اس کی عصمت دری کرتا تھا۔ یہ جرم جنوری سے مئی کے درمیان ہوا۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

متاثرہ اب حاملہ ہے اور پیٹ درد کی شکایت کے بعد طبی جانچ رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا۔ کنبہ نے بدھ کو پولیس نے جنسی استحصال کی شکایت کی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہاکہ الزام پر آئی پی سی کی مختلف دفعات اور 2012کے #پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button