بین ریاستی خبریں

دہلی فساد: عدالت نے 5 ملزمان کے خلاف الزامات طے کئے

نئی دہلی، 16 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی ایک عدالت نے 5 ملزمان کے خلاف #قتل اور #آتشزدگی کے الزامات جمعرات کوطے کئے جنہوں نے گزشتہ سال #فسادات کے دوران رام لیلا میدان کے اندر ایک شخص کو مبینہ طور پر #آگ کے حوالے کردیاتھا۔ انہوں نے الزامات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور مقدمے کا سامنا کرنے پرتیارہوگئے۔دہلی پولیس کے مطابق #دہلی کے کروال نگر علاقے میں محمد انور کے گھر کے قریب رام لیلا میدان میں پانچ افراد نے اسے گولی مار کر آگ لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ اس کی ٹانگ کا صرف ایک چھوٹا سا ٹکڑا برآمد کیا جا سکاتھا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ ابتدائی نظر میں دو ملزمان لکھپت راجورا، یوگیش، للت اور کلدیپ کے خلاف الزامات لگانے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔ اس کے بعد ملزمان کو ان کی مادری زبان میں الزامات کے بارے میں بتایا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا وہ الزامات کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں یا مقدمے کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، جس پر انہوں نے الزامات کو قبول نہیں کیا اور مقدمے کا سامنا کرنے پر تیار ہوگئے۔

جج نے کہا کہ واقعہ کے دن تمام ملزمان کا کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) لوکیشن اس جگہ کا پایا گیا ہے جہاں وہ اکثر جاتے تھے۔ انہوں نے استغاثہ کے اس موقف کو بھی قبول کیا کہ ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر نہیں آرہے کیونکہ فسادیوں نے ہر کیمرہ توڑ دیا اور تشدد کے دوران علاقے میں ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر (ڈی وی آر) کو تباہ کردیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button