بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

ممبئی: باندرہ کرلا کمپلیکس میں زیر تعمیر پل کا کچھ حصہ منہدم ، 13 مزدور زخمی

ممبئی،17؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں ایک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس #کمپلیکس میں زیر تعمیر پل کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا ہے ، جس میں 13 مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ تمام مزدوروں کو وی این دیسائی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ صبح تقریبا4.30 بجے پیش آیا۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

ممبئی پولیس کے ڈی سی پی منجوناتھ سنگھے نے بتایا کہ 60 میٹر لمبے ایلیویٹڈ پل پر کام جاری تھا ، جو یہاں وی کے سی اور ایچ سی ایل آر روڈ کو جوڑنے والا پل ہے۔ #پل کے ویسٹ ٹیسٹنگ ہورہی تھی۔ #حادثہ صبح 4.30 بجے کے قریب پیش آیا۔ اس وقت کل 24 مزدور کام کر رہے تھے۔ اس میں دو انجینئر اور دو سپروائزر بھی تھے۔ 13 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ تمام #زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ یہ فلائی اوور سانتا کروز- #چیمبور لنک روڈ پر بنایا جا رہا ہے۔ اس سے ایسٹ ویسٹ لنک اور بی کے سی علاقے میں ٹریفک کم ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button