تلنگانہ کی خبریں

یکم اکٹوبر سے دو ویکسین لینے والے اسٹاف ہی کو سرکاری دفاتر میں داخلہ کی اجازت

تلنگانہ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ریاستی #حکومت کی جانب سے امکان ہے کہ یکم اکٹوبر سے صرف ان ہی ملازمین کو #دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے ویکسین کے دو خوراک لیے ہیں ۔ یہ فیصلہ کئی#گورنمنٹ ونگس کے سینئیر عہدیداروں کی جانب سے کیا گیا ۔ یہ کہتے ہوئے کہ 99 فیصد سرکاری #ملازمین نے دو ٹیکے لیے ہیں ، ایک عہدیدار نے کہا کہ ان سے کہا گیا کہ گنیش فیسٹیول کے دوران ڈیوٹی انجام دیتے وقت وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

اس فیسٹیول کے دوران سینکڑوں گورنمنٹ اسٹاف کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ڈیوٹی انجام دیتے وقت احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے خود کی حفاظت کرنے کیلئے کہتے ہوئے ہم نے اسٹاف کو مشورہ دیا کہ وہ ہجوم سے دور رہیں ۔ اونم تقاریب کے بعد کیرالا میں کیسیس میں ہوئے اضافہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم صرف دو ویکسین لینے والے عہدیداروں ہی کو دفاتر میں آنے کی اجازت دیں گے ۔

ابتداً محکمہ مال کی جانب سے دفاتر تحصیلدار کے باب الداخلہ پر نوٹسیس آویزاں کرتے ہوئے کہا گیا کہ صرف پوری طرح #ویکسین لینے والے اشخاص ہی داخل ہوسکتے ہیں ۔ اس کے بعد دیگر ونگس نے بھی اسے اختیار کیا- 

متعلقہ خبریں

Back to top button