بین ریاستی خبریں

بہار میں تبدیلی مذہب کے الزام میں مندر کا پجاری گرفتار

پٹنہ،19ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار کے سپول ضلع کے ایک پجاری کو تبدیلی مذہب میں مبینہ ملوثی کے الزام میں ہفتہ کے روز گرفتار کر لیا گیا۔ مبینہ پجاری روی گپتا سپول ضلع کے راجیشوری تھانہ کے تحت بلہی گائوں کا رہنے والا ہے۔ روی گپتا نے حال ہی میں عیسائی مذہب قبول کر لیا تھا اور اس پر الزام ہے کہ اس نے 30 کنبوں کو تبدیلی مذہب پر اکسایا۔ اسے وشو ہندو پریشد کے ارکان نے پکڑا ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

وی ایچ پی کے ارکان کا الزام ہے کہ روی گپتا اپنے آبائی گائوں میں 30 کنبوں کو ہندو مذہب سے عیسائی مذہب میں داخل کرانے میں شامل تھا۔ اسے آس پاس کے کنجارا گائوں سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور سے لوگوں کو تبدیلی مذہب کے لئے اکسا رہا تھا۔ وی ایچ پی کے ارکان نے روی گپتا کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا۔

راجیشوری پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رما شنکر کمار نے کہاکہ ہمیں کنجارا گاؤں میں تبدیلی مذہب کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے بعد ایک ٹیم وہاں پہنچی اور مبینہ شخص کو تھانے لے آئی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کو دیئے گئے ایک بیان میں روی گپتا نے کہاکہ جب میں ہندو تھا تو صحت کے حوالہ سے شدید پریشان تھا پھر میں نے عیسائی مذہب قبول کرلیا اور یسوع مسیح کی عبادت کی، جس کے سبب میں سنگین بیماری سے شفایاب ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button