
نئی دہلی، 20ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انڈین کوسٹ گارڈ(آئی سی جی) نے تملناڈو میں رامیشور کے نزدیک دو ہزار کلوگرام ممنوعہ سمندری مچھلی ’سی ککمبر Sea-Cucumber ‘ ضبط کی ہے جسے بین الاقوامی بازار میں اسمگلنگ کے لئے پکڑا گیا تھا۔ اس کی بازار میں قیمت تقریباً آٹھ کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور چیف پبلک ریلیشن افسر انکیت سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ دستہ کے حکام کو اتوار کی صبح سویرے سی ککمبر کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے پر دستہ کے حکام نے خلیج منار اور آبنائے پاک کے وسطی علاقہ میں اپنی ٹیمیں تعینات کردیں۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
تقریباً ساڑھے دس بجے منڈپم سے پندرہ کلومیٹر جنوب میں بیدلئی کے نزدیک ایک کشتی میں دو سو بوروں میں بھڑی تقریباً دو ہزار کلوگرام سسی ککمبر برآمد ہوئی۔ کشتی میں کوئی بھی نہیں تھا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ساحل محافظ دستہ کشتی اور مال کو لیکر منڈپم آیا اور اسے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ممنوعہ سمندری مچھلی کی قیمت، جسے جنسی طاقت بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
بین الاقوامی مارکٹ میں تقریباً 8کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔یہ خاص طورپر خلیج منار اور آبنائے پاک میں پائی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس مال کو دیر رات بین الاقوامی سمندری علاقہ میں لے جانے اور اسمگلروں کو سونپنے کی تیاری تھی۔ چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں اس کی بہت مانگ ہے۔



