بین ریاستی خبریں

پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ نے بجلی بل کی معافی کااعلان کیا

عام آدمی پارٹی پرطنز،بی جے پی سرکار سے زرعی قوانین واپس لینے کی اپیل

چنڈی گڑھ20ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نئے وزیراعلیٰ پنجاب ، چرنجیت سنگھ چننی نے پیر کو حلف لیا۔ پہلی پریس کانفرنس میںنئے وزیراعلیٰ نے اعلان کیاہے کہ پنجاب میں غریبوں اور کسانوں کے بجلی ، پانی کے بل معاف کیے جائیں گے۔چرنجیت سنگھ چننی نے کہاہے کہ کانگریس ہائی کمان نے پنجاب کی کمان ایک عام آدمی کے حوالے کی ہے۔ جس کے گھر کی چھت نہیں تھی ، آج کانگریس پارٹی نے اسے وزیر اعلیٰ بنایا۔

چرنجیت سنگھ چننی کے ساتھ پریس کانفرنس میں پنجاب کانگریس کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو ، انچارج ہریش راوت بھی موجود تھے۔چرنجیت سنگھ چننی اپنی پہلی پریس کانفرنس میں جذباتی ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت سے اپیل کریں گے کہ وہ تینوں زرعی قوانین کو فوری طور پر واپس لے۔

اگر یہ قوانین واپس نہ لیے گئے تو زراعت ختم ہو جائے گی اور پنجاب کا ہر خاندان متاثر ہو گا۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ہم پنجاب کے کسانوں کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ چرنجیت سنگھ چننی نے پریس کانفرنس میں کہاہے کہ اگر کسانوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچے تو وہ اپنی گردن پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button