
پٹنہ 20ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سی ایم نتیش کمار کا قافلہ ایک حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ معلومات کے مطابق پیر کو سی ایم نتیش کا قافلہ پٹنہ سے بانکاجا رہا تھا۔ اس دوران قافلے میں موجوداسکارپیوٹکرا گئی۔ اچھی بات یہ ہے کہ سی ایم نتیش کمار اس میں موجود نہیں تھے۔ حادثے کے بعد سی ایم نتیش کمارکے تحفظ میں تعینات سیکورٹی اہلکار بھی بچ گئے۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
حادثے کے بعد انہوں نے سڑک کے کنارے الٹی ہوئی گاڑی کو ہٹانے کی کوشش شروع کر دی۔ اب تک موصولہ معلومات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی ایم نتیش کا قافلہ پٹنہ سے بنکا کے لیے روانہ ہوا تھا۔ حادثہ نالندہ کے چانڈی تھانہ علاقے کا ہے۔وزیراعلیٰ کل بانکا میں روپ وے کاافتتاح کریں گے۔منگل کو سی ایم نتیش کمار کی آمدبانکاہونے والی ہے۔



