بین ریاستی خبریں

ا عظم گڑھ: مختار انصاری سمیت 11 کیخلاف گینگسٹر عدالت میں چارج شیٹ داخل

اعظم گڑھ ، 22ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کی باندہ جیل میں بندباہو بلی نیتا مختار انصاری کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اعظم گڑھ کے گینگسٹر کورٹ میں ایم ایل اے مختار انصاری کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔ تفتیش کار پرشانت شری واستو نے یہ چارج شیٹ مختار انصاری سمیت 11 کارکنوں کیخلاف دائر کی ہے۔ اطلاع کے مطابق عدالت میں 1100 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ 11 سیٹوں میں دائر کی گئی ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

خیال رہے کہ پولیس نے 20 ستمبر کو گینگسٹر کورٹ میں چارج شیٹ داخل کرنے کی کوشش کی تھی ، لیکن کچھ خامیوں کی وجہ سے چارج شیٹ داخل نہیں ہو سکی تھی۔ واضح ہو کہ یہ کیس سال 2014 کا ہے۔ جب مختار انصاری کے حامیوں نے بالادستی کی جنگ میں ٹھیکیدار پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں ایک مزدور جاں بحق ،جبکہ ایک شخص زخمی ہواتھا۔ 2020 میں اعظم گڑھ کے اس وقت کے ایس پی پروفیسر تروینی سنگھ کے حکم پر ایم ا یل اے مختار انصاری سمیت ان کے 11 ساتھیوں کے خلاف ملوث مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button