بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

سارن میں ٹرین سے کٹ کر نوجوان کی موت

چھپرہ ،23 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار میں سارن ضلع کے شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ ۔ سیوان ریل سیکشن کے کوپا اور داﺅد پور اسٹیشن کے مابین بنکٹا گاﺅں کے نزدیک جمعرات کو ٹرین سے کٹ کر ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ گوالیر سے برونی جانے والی ٹرین نمبر04185 سے کٹ کر ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ متوفی کی عمر قریب 25 سال ہے اور اس کی فی الحال شناخت نہیں کی جاسکی ہے ۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

ذرائع نے بتایاکہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت وہاں موجود گاﺅں والوں سے کرانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرہ صدرا سپتال بھیجنے کے ساتھ ہی آئندہ 72 گھنٹے تک اسے محفوظ رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ پولیس سوشل میڈیا کے توسط سے متوفی نوجوان کے لاش شناخت کرانے کی کوشش کررہی ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button