بین ریاستی خبریں

راجستھان: پیپر لیک میں ملوث ہوئے تو ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ، سرکاری انتباہ

جے پور ،24ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اب راجستھان میں اگر کوئی سرکاری ملازم کسی بھی مسابقتی امتحان کے پیپر لیک میں ملوث پایا گیا ،تو اسے نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا۔ اشوک گہلوت حکومت نے اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی ہے۔ یہ ضابطہ اتوار کو منعقد ہونے والے اساتذہ کے لئے راجستھان اہلیتی ٹیسٹ (REET) امتحان سے لاگو ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ تقریباً 16 لاکھ امیدوار REET امتحان میں حصہ لیں گے۔

راجستھان حکومت نے سب کے لیے مفت سفر کا انتظام کیا ہے۔وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت REET-2021 کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ امیدوار مقابلہ کے امتحانات کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی ایگژام مافیا یا گروہ پیپر لیک کرتا ہے تو امیدوار کی تیاری اور محنت برباد ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دھوکہ دہی میں ملوث گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ امتحان میں آنے والے طلبہ امتحان مرکز میں موبائل فون نہ لائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اصول REET 2021 اور اس کے بعد ہونے والے تمام مسابقتی امتحانات میں سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button