بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا : الیکٹرک گاڑی کولے کرآدتیہ ٹھاکرے کابیان

اپریل 2022 سے سرکاری دفاتر میں استعمال ہوں گی ای گاڑیاں

ممبئی،30ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا حکومت کے وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے نے ریاست میں برقی گاڑی کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپریل 2022 کے بعد ریاست کے تمام سرکاری دفاتر میں صرف الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی یا کرائے پر لی جائیں گی۔

دراصل آدتیہ ٹاٹا موٹرز اور کائنیٹک پلانٹ کے دورے کے بعد آب و ہوا میں تبدیلی کے حوالے سے ایک میٹنگ کرنے کے لیے پونے پہنچے تھے، جس کے بعد انہوں نے یہ بات کہی۔مہاوکاس اگھاڑی حکومت ریاست میں برقی گاڑیوں کو تیزی سے اپنانے کی طرف تیزی سے فیصلے کر رہی ہے۔

ایسے میں آدتیہ ٹھاکرے کا یہ بیان بہت اہم سمجھا جا سکتا ہے۔ حال ہی میں آنے والے وقت میں بی ایم سی بسوں کو مکمل طور پر ای گاڑی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آہستہ آہستہ بی ایم سی میں بھی الیکٹرک بسوں کے بیڑے تیار کئے جارہے ہیں۔

آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بطور حکومت ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپریل 2022 کے بعد تمام سرکاری دفاتر نئی گاڑی خریدنے یا کرائے پر لینے کے دوران ای گاڑیاں لیں گے۔ آدتیہ نے واضح کیا کہ اس فیصلے کے اثرات موجودہ بیڑے پر فوری نافذ نہیں ہوں گے۔ آدتیہ نے کہا کہ یہ عمل ایک ساتھ نہیں مختلف مراحل میں شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button