تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ کے ہر ضلع میں ایک نرسنگ کالج حکومت کا فیصلہ

جنگی خطوط پر تجاویز تیار کرنے محکمہ صحت کو چیف منسٹر کی ہدایت چیف سکریٹری کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تلنگانہ حکومت نے ریاست کے ہر ضلع میں ایک نرسنگ کالج قائم کرنے اور 100 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹلس کو اس سے منسلک کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ صحت کو اس سلسلے میں تجاویز تیار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت کے بعد نرسنگ کالجس کے قیام کے لیے محکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے جنگی خطوط پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

چیف سکریٹری سومیش کمار نے ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے تجاویز کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ۔ ریاست کے سرکاری ہاسپٹلس میں نرسس کی قلت ہے ۔ 30 بیڈس کے لیے ایک ہی نرس کی خدمات دستیاب ہے ۔ حکومت نے اس مسئلہ کا مستقل حل دریافت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست میں فی الحال عثمانیہ ( حیدرآباد ) گاندھی ( سکندرآباد ) ایم جی ایم ( ورنگل ) ، جگتیال ، سرسلہ ، ریمس ( عادل آباد ) نمس جملہ 7 گورنمنٹ نرسنگ کالجس ہیں جس میں 480 نشستیں ہیں اس کے علاوہ ریاست میں 78 پرائیوٹ نرسنگ کالجس ہیں جس میں 3120 نشستیں ہیں ۔

حکومت کی جانب سے ریاست میں نئے نرسنگ کالجس قائم کرنے سے مزید نشستیں دستیاب ہوں گی ۔ آئندہ سال 14 نئے نرسنگ کالجس قائم کرنے کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی حکومت نے منظوری دے دی ہے ۔ جس سے 1400 نرسنگ نشستیں دستیاب ہوں گی ۔ آئندہ تعلیمی سال 2022-23 کے دوران سرکاری نرسنگ کالجس میں 1880 نرسنگ نشستیں دستیاب رہیں گی ۔ اس کے علاوہ سال 2023-24 کے دوران مزید 15 نرسنگ کالجس قائم ہونے والے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button