بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

پتن جلی کنیا گروکولم کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر ۲۴؍سالہ سادھوی کی خودکشی

ہری دوار،3اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پتن جلی کنیا گروکولم میں ایک سادھوی نے خودکشی کرلی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔ یہ سادھوی 24 سال کی تھی ، جو مدھیہ پردیش کی رہنے والی ہے۔

پولیس کو موقع پر ملنے والے سوسائڈ نوٹ میں مبینہ طر پر زندگی سے مایوسی کا ذکر ہے۔ فی الحال بہادر آباد پولیس اسٹیشن کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس خودکشی کے بعد گروکولم میں ہلچل مچ گئی ہے۔بہادر آباد ٹرینی ڈپٹی ایس پی پرویز علی نے بتایا کہ سوسائڈ نوٹ زیادہ واضح نہیں ہے۔ اس سوسائڈ نوٹ میں ’بھکتی ‘ کے تعلق سے باتیں لکھی گئی ہیں، اس میں بھگوان میں ’’لین ‘‘ (فنا) ہونے کے ادق اور خشک بحث کو نوٹ کیا گیا ہے ۔۲۴؍سالہ سادھوی کے اہل خانہ کو اس خودکشی کے بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے۔خیال رہے کہ یہ معاملہ پتن جلی کے اندر سے ہے۔

لواحقین کے آنے کے بعد ۲۴؍سالہ سادھوی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ بتایا جا تاہے کہ یہ سادھوی لڑکی مدھیہ پردیش کے دیوانگیہ کی رہائشی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button