بین ریاستی خبریں
دہلی فساد: پولیس کے گواہ حلف لے کر جھوٹ بول رہے ہیں: متضاد بیانات پر عدالت کا تلخ تبصرہ
نئی دہلی،6اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی فسادات پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ایک پولیس کا گواہ حلف اٹھانے کے بعد بھی جھوٹ بول رہا ہے۔ یہ بات عدالت نے اس وقت کہی جب فساد سے متعلق ایک کیس میں ایک پولیس گواہ نے مبینہ ملزم کی شناخت کرلی جبکہ ایک اور گواہ نے کہا کہ ان لوگوں کی تفتیش کے دوران شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔
عدالت نے اس معاملے میں ڈپٹی کمشنر (شمال مشرقی) سے رپورٹ مانگی ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ چار گواہوں کے بیانات سننے کے بعد لیا۔ فروری 2020 میں دہلی میں فساد ہوا جس میں 53 لوگوں نے اپنی جان گنوائی اور 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔



