بین ریاستی خبریں

ازبکستانی شہریوں کے پاس سے 86 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر برآمد

نئی دہلی، 8 اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سی آئی ایس ایف نے دو ازبکستانی شہریوں کو مبینہ طور پر تقریبا 86 لاکھ روپے مالیت کے ایک لاکھ امریکی ڈالر غیر قانونی طریقے سے لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔

دو مسافروں عماتوف شیر زود اور سیفلیو سردور کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ہوائی اڈے پر ایئر عربیہ کی پرواز سے شارجہ جانے سے قبل روکا گیا۔

سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ دونوں مسافروں کے بیگ میں 86 لاکھ روپے مالیت کے 114600 امریکی ڈالر چھپائے گئے تھے، چونکہ وہ اتنی بڑی مقدار میں زرمبادلہ لے جانے کے لیے کوئی درست دستاویز پیش نہیں کر سکے، اس لیے انہیں پکڑ کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button