بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

دو بھائیوں پر 27 سال تک اجتماعی زیادتی کا الزام، ایف آئی آر درج

گروگرام، 8اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہریانہ کے گروگرام میں ایک خاتون نے دو بھائیوں پر 27 سال تک گینگ ریپ کا الزام لگایا ہے۔ گروگرام پولیس نے خاتون کی شکایت پر دونوں بھائیوں کے خلاف خاتون پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی ہے ، اب تک اس معاملہ میں کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے۔

پولیس کو دی گئی شکایت میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ گروگرام میں رہتی ہے، وہ 1990 میں گروگرام مقیم ہوئی تھیں۔ اس دوران اس کا شوہر ملزم بھائیوں کی کمپنی میں کام کرتا تھا۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ دونوں بھائی اُس کمپنی کے مالک ہیں ۔ کمپنی میں پچھلے 27 سالوں سے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر تے رہے۔

جب بھی وہ اس کے خلاف احتجاج کرتی ، ملزمان اسے دھمکیاں دیتے ، اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ دونوں ملزمان 2017 تک اسے ڈرا دھمکا کر اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔ اب 32 سال کے بعد متأثرہ خاتون نے ملزم کیخلاف کارروائی کرنے کی ہمت  کی ہے اور پولیس سے شکایت کی ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،اور الزامات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تفتیش میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button