بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا حکومت کا اعلان کورونا مریضوں کا علاج کررہے مقامی ڈاکٹروں کوملیں گے 1.21 لاکھ روپے

ممبئی، 9 اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا حکومت نے کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو تحفہ دیا ہے۔ ان ڈاکٹروں کو 1.21 لاکھ روپے کی ترغیبی رقم ملے گی۔مہاراشٹر حکومت نے کورونا جاں بازوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

ٹھاکرے حکومت نے تمام سرکاری اور میونسپل میڈیکل کالجوں میں کووڈ19 مریضوں کا علاج کرنے والے ریزڈنٹ ڈاکٹروں کیلئے 1.21 لاکھ روپے کی مراعات کا اعلان کیا ہے۔کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے میں مہاراشٹر ملک میں سرفہرست ہے۔ جب کورونا انفیکشن عروج پر تھا، یہاںسب سے زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے تھے۔ اس ریاست میں ملک میں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔

تاہم فی الحال سب سے زیادہ کیس کیرالہ میں آرہے ہیں۔ مہاراشٹر میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔اگر کورونا وبا کی دوسری لہر کا آغاز یکم مارچ 2021 سے مانا جائے تو وہاں تقریبا 2. 2.90 لاکھ اموات ہوچکی ہیں، جبکہ یکم مارچ 2021 سے پہلے یعنی پہلی لہر میں کورونا سے 1.57 لاکھ سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں، ملک میں اب تک ملک میں 4.5 لاکھ سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ان میں سے تقریبا 1. 1.39 لاکھ اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button