بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا: دہلی سے ممبئی جارہی فلائٹ میں اداکارہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، غازی آباد کا تاجر گرفتار

نئی دہلی، 20 اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)غازی آباد کے ایک کاروباری شخص کو دہلی سے ممبئی کی فلائٹ میں ایک اداکارہ سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شکایت کے مطابق اداکارہ دہلی کی پرواز سے ممبئی لوٹ رہی تھی۔ تاجر کے خلاف ساحر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ فلائٹ ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد جیسے ہی وہ اپنے بیگ نکالنے اوور ہیڈ اسٹوریج کھولنے کیلئے اٹھی، اسے لگا کہ کسی نے اسے نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی ہے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

پولیس کے مطابق اداکارہ نے اس پر ردعمل ظاہر کیا اور ملزم کے خلاف کیبن کریو میں شکایت درج کرائی۔پولیس نے بتایا کہ اداکارہ نے موقع پر ہی اپنے غصے کا اظہار کیا اور ملزم نے معافی بھی مانگی۔ اس کے بعد فلائٹ کے عملے نے شکایت کو ساحر ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن بھیجا، جہاں اب پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کاروائی کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ملزم نے عملے کے رکن کی توجہ بھٹکانے کیلئے اپنا نام غلط بتایا، اس نے اپنا نام راجیو بتایا لیکن اس کا اصل نام نتن ہے۔ جب پولیس نے اس سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس کاجھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

اداکارہ کو ملزم کی تصویر دکھا کر بھی شناخت کی گئی۔ اس کے بعد ملزم نتن کو گرفتار کیا گیا اور تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button