
170 نئے کیسز، تین مریضوں کی ہوئی موت
ممبئی،23؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں کورونا کے 170 نئے کیسز درج ہونے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 564293 ہوگئی جبکہ انفیکشن کی وجہ سے مزید تین مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 11473 ہو گئی۔ ایک عہدیدار نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ انفیکشن اور موت کے یہ نئے کیس جمعہ کو سامنے آئے۔
تھانے میں کورونا سے اموات کی شرح 2.03 فیصد ہے۔ ایک دیگر عہدیدار نے بتایا کہ پڑوسی ضلع پال گھر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 137714 اور اموات کی تعداد 3282 ہو گئی ہے۔
کورونا سے 24گھنٹوں کے دوران 666 اموات ، 16 ہزار سے زائد نئے کیسز
ملک میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 16326 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 کروڑ 41 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 666 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اب تک ملک میں 4 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں فعال کیسز کی کل تعداد 173728 ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ گزشتہ 233 دنوں میں سب سے کم ہے۔ اس وقت صحت یابی کی شرح 98.16 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17677 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ ، 35 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں ہفتہ واری مثبت شرح 1.24 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ گزشتہ29 دنوں سے دو فیصد سے نیچے برقرارہے۔ یومیہ مثبت شرح بھی 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ گزشتہ19 دنوں سے دو فیصد سے نیچے برقرار ہے۔



