
گروگرام ، 24اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہریانہ کے گروگرام ضلع میں پولیس نے ایک سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے سوہنا- الور روڈ پر واقع سعد ریسیڈنس پر چھاپہ مار کر 3 نوجوانوں اور 3 لڑکیوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے تمام افراد کے خلاف غیر اخلاقی جسم فروشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر کافی عرصے سے جسم فروشی کا کام چل رہا تھا۔ تمام ملزمان قریبی دیہات پہاڑ کالونی اور نوح کے رہائشی ہیں۔
تھانہ انچارج رمیش کمار نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سوہنا -الور روڈ پر واقع سعد ریزیڈنس کے اویو روم میں جسم فروشی کا کام چل رہا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے فرضی گاہک بنا کر سعد ریزیڈنس کے منیجرمہاویر کے پاس بھیجا اور اس سے لڑکی کا مطالبہ کیا۔ جس پر اس نے لڑکی کا تعارف کرایا۔ اس دوران پولیس نے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارکر کمرے سے 6 نوجوان اور لڑکیوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے قابل اعتراض اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے سب کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔ اب پولیس تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کرے گی۔ وہیں اب پولیس سوہنا میں بنائے گئے دیگر ہوٹلوں پر بھی چھاپے مارے گی،پولیس کا عندیہ ہے کہ ظالموں کو بخشا نہیں جائے گا۔



