بین ریاستی خبریں

یوپی کے انتخابی موسم میں ایودھیا پہنچے اروندکجریوال ، سریوندی کے ساحل پر آرتی

ایودھیا ، 25 اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سال 2022 میں اترپردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں لیکن اب سے تمام سیاسی جماعتوں نے پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اسی دوران دہلی کے وزیر اعلی اروندکجریوال ایودھیا پہنچ گئے ہیں۔ ایودھیا میں کجریوال نے سرائے گھاٹ پر سنتوں کے ساتھ آرتی کی۔ عام آدمی پارٹی (آپ) یوپی کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑنے جارہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال یوپی کے دو روزہ دورے پر ہیں۔کجریوال پیر کی صبح لکھنؤ پہنچے۔ ائیر پورٹ پر پارٹی کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔قابل ذکر ہے کہ اگلے سال یوپی انتخابات میں عام آدمی پارٹی ریاست کی تمام 403 نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔

آپ نے ستمبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے ممکنہ امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ یوپی کے علاوہ پارٹی اتراکھنڈ ، پنجاب ، گوا اور گجرات میں بھی انتخابی میدان میں اترے گی۔ دہلی میں اپنی کامیابی کے بعد پارٹی اب دیگر ریاستوں میں بھی اپنا قد بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button