بی جے پی کے راستے پرعام آدمی پارٹی دہلی کے بزرگ مفت میں ایودھیا جاسکیں گے، کجریوال کابینہ کا فیصلہ
نئی دہلی27اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عوامی خزانے کااستعمال اب مذہب کے لیے ہورہاہے۔کجریوال بھی بی جے پی کے نقش قدم پر ہیں۔تبلیغی جماعت اوردہلی فسادکیس میں عام آدمی پارٹی کاچہرہ سامنے آگیاہے اورمسلمانوں کے درمیان اس پرسخت غصہ ہے۔اب انھوں نے پورے طورپربھگوا چولا پہن لیاہے۔قومی راجدھانی دہلی کے بزرگ شہری اب مفت میں ایودھیا جا سکیں گے ۔
اس کے لیے دہلی کی اروندکجریوال حکومت کی جانب سے انہیں اے سی ٹرین اور اے سی ہوٹل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ بدھ کو وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی صدارت میں دہلی کابینہ کی خصوصی میٹنگ میں اس معاملے پر فیصلہ لیا گیا۔
بدھ کو ہوئی دہلی کابینہ کی ایک خصوصی میٹنگ میں اروند کجریوال حکومت نے بزرگ شہریوں کو یاترا کرانے کے لیے جاری وزیر اعلیٰ یاترا اسکیم میں ایودھیا کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ منگل کو کجریوال نے ایودھیا میں پوجا کی۔وزیر اعلیٰ اروندکجریوال کی جانب سے دہلی کے بزرگ شہریوں کو مکھیہ منتری یاترا اسکیم کے تحت مفت ادھیا درشن فراہم کرنے کا اعلان اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے عین قبل کیا گیا ہے۔



