بین ریاستی خبریں

ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی مشکلات میں اضافہ تھانے کی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا

ممبئی،28اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ تھانے کورٹ نے آج ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ پولیس نے بدھ کو عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سنگھ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا جائے کیونکہ وہ اپنے خلاف درج ریکوری کیس میں مفرور ہے اور سمن پر پوچھ گچھ کے لیے بھی حاضر نہیں ہو رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ممبئی کے پولیس کمشنر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے چند دن بعد پرمبیر سنگھ نے اس سال کے شروع میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو لکھے ایک خط میں دعویٰ کیا تھا کہ دیشمکھ پولیس افسران سے ممبئی کے ریستورانوں اور باروں سے رقم جمع کرنے کیلئے کہہ رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button