’ہمیں الیکشن جیتنا ہے، یادؤں کے 70 بوتھ لو ُٹ لو‘ ، انتخابی کمیشن سے شکایت
بھوپال ،29اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہفتہ یعنی 30 اکٹوبر مدھیہ پردیش میں ایک لوک سبھا (کھنڈوا سیٹ) اور تین اسمبلی سیٹوں (ستنا میںرَے گاؤں، علی راج پور میں جوبٹ اور نیواری میں پرتھوی پور) میں ووٹنگ ہوگی۔ اس سے ایک دن قبل پرتھوی پور میں بی جے پی لیڈر انل پانڈے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اس ویڈیو میں وہ دیہی علاقے میں یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ یادؤں کے بوتھ لوٹ لو،وہ گاؤں والوں سے کہہ رہے ہیں کہ امیدوار جیتے یا ہارے وزیر اعلیٰ نہیں بدلے گا ،اور بوتھ پر صرف چار لوگوں کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے ، باقی بوتھ کپچرنگ کرلی جائے ۔
یہ حکومت الیکشن لڑ رہی ہے اور اقتدار میں بہت قوت ہوتی ہے۔وہ اسٹیج کے نیچے بیٹھے گاؤں والوں کو اپنا موبائل دکھاکر کہتے ہیں کہ ابھی کچھ دیر پہلے وزیر اعلیٰ کا فون آیا تھا۔ویڈیو میں بی جے پی لیڈر انیل پانڈے ایک باغ میں لوگوں سے تقریر کرتے نظر آ تے ہیں ، یہ تقریر بندیل کھنڈی زبان میں ہے۔
بندیل کھنڈی زبان میں انیل کہہ رہے ہیں:’ کانگریس امیدوار نیتندر راٹھوڑ جیت نہیں رہے ہیں ، ہم لوگوں سے سیدھے کہہ رہے ہیں کہ بوتھ لوٹ لو، بی جے پی نے پرتھوی پور سے شیشوپال یادو کو ٹکٹ دیا ہے۔نہ ہم تمہاری مانیں اور نہ ہم تمہاری مانیں ، (نتیندر راٹھوڑ) ماضی، حال، مستقبل میں ایم ایل اے نہیں بن سکیں گے ، 70-75 ہزار ووٹ پڑیں گے ، ہمارے چار لوگ ووٹ ڈالیں گے۔
اسی دوران ایک شخص نے پوچھا کہ اگر یہ کرنا ہے تو پھر انتخاب کیوں ہور ہے ہیں ؟۔ اس کے جواب میں انل پانڈے دھمکی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ کشواہا جی، آپ کو ابھی حکومت کی طاقت کا علم نہیں ہے۔ جب مہندر سنگھ بنڈیلا کی بہو کی نوکری گئی تو وہ گھر سے باہر نہیں نکل رہے ہیں ۔
اگر آپ کو زیادہ پریشانی ہے ، تو 60 لیٹر شراب آ پ کے گھر کے کنویں پر رکھ کر آپ کو ایکسائز ایکٹ کے تحت 6 ماہ کیلئے جیل بھجواسکتے ہیں ۔ الیکشن جیتنے کا مطلب صرف ہمیں جیتنا ہے۔ 2 گھنٹے کے بعد دیکھ لیں ۔ اگر آپ کے ایسا لگ رہا ہے ، تو آپ اپنے دماغ سے ایسی بات نکال دیں ‘‘۔
خیال رہے کہ جب اس ویڈیو کے بارے میں بی جے پی لیڈر انل پانڈے سے بات کی گئی، تو انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو فرضی ہے اور کانگریس کے لوگ سازش کے تحت میرا ویڈیو وائرل کر رہے ہیں۔
یہ لوگ مجھ سمیت پارٹی کو بدنام کر رہے ہیں۔وہیں کانگریس نے پرتھوی پور کے بی جے پی لیڈرانل پانڈے کے ویڈیو کی جانچ کے بعد کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شکایت کی ہے۔ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ بی جے پی ضمنی انتخابات میں شراب اور پیسہ تقسیم کرکے ووٹروں کو متأثر کررہی ہے۔



