بین ریاستی خبریں

مارننگ واک پر گئیں چار خواتین کو اسکارپیو نے کچل ڈالا ، مشعل عوام کاسڑک جام

آرہ ؍پٹنہ،28اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بھوجپور کے پیرو میں علی الصبح دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ دیوچندا پل کے قریب چہل قدمی کے لیے گئیں چار خواتین کو تیز رفتار اسکارپیو نے روند ڈالا، جس میں ان خواتین کی موت ہوگئی۔

تصادم اتنا زوردار تھا کہ چاروں خواتین اچھل کر 20 فٹ دور جا گریں ، یہ حادثہ صبح تقریباً پانچ بجے پیش آیا۔ واقعہ کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے بہیاں-بہٹا مین روڈ کو بلاک کر دیا۔ سڑک بلاک کرکے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے کی گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق اوجھ ولیا نامی گاؤں سے الگ الک گروپ میں شامل خواتین اور مرد روزانہ مارننگ واک کے لیے آتے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آج خواتین پیدل جا رہی تھیں۔ واقعے کے بعد کچھ لوگ گاڑی کے پیچھے بھاگے ،لیکن ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پیرو کے ڈی ایس پی راہل سنگھ، ایس ڈی ایم امریندر کمار، ایگزیکٹیو آفیسر سوجیت کمار، پیرو تھانے سمیت تین تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی۔

عہدیداروں نے خاندانی فلاح اسکیم کے تحت مرنے والی خواتین کے لواحقین کو بیس بیس ہزار روپے اور کبیر انتیشٹی اسکیم کے تحت تین تین ہزار روپے دیئے، اس کے بعد جام ختم ہوا۔

ہلاک ہونے والی خواتین 58 سالہ ارمیلا دیوی،52مانتی دیوی، 51 سالہ سرسوتی دیوی اور 52 سالہ موتی جھاروں دیوی شامل ہیں ۔ ان 4معمر خواتین کو کچل کر فرار ہونے والے گاڑی ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button