لکھنؤ، یکم نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماج وادی پارٹی کے سپریمو اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ وہ اتر پردیش میں اگلے سال کے شروع میں ہونے والے اسمبلی انتخابات (اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022) میں نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی ) کے درمیان اتحاد کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اکھلیش نے پیر کو پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آر ایل ڈی کے ساتھ ہمارا اتحاد حتمی ہے اور سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دی جانی ہے۔اکھلیش اعظم گڑھ سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور یوپی اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کا چہرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے۔ انتخابات کے لیے اپنے چچا شیو پال یادو کی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا (پی ایس پی ایل) کو ساتھ لینے کے امکانات پرانہوں نے کہاکہ مجھے اس میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انہیں (شیوپال) اور ان کے ساتھیوں کا مناسب احترام کیا جائے گا۔



