نئی دہلی یکم نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اگلے سال ہونے والے گوا اسمبلی انتخابات کے لیے بھی بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال بھی گوا کے دورے پر ہیں۔اب وہ جم کرمذہبی کارڈکھیل رہے ہیں۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
دہلی میں اجودھیایاتراکرانے کے فیصلے کے بعد پیر کو کجریوال نے وہاں کے لوگوں کے لیے بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ گوا میں عام آدمی پارٹی کے اقتدار میں آنے پر عیسائیوں اور مسلمانوں کو بھی ان کی زیارت گاہوں کا مفت سفر کرائی جائے گی، جس طرح دہلی حکومت بزرگوں کو یاترا کروا رہی ہے۔
اروندکجریوال نے کہاہے کہ اگر عام آدمی پارٹی گوا میں حکومت بناتی ہے تو ان کی پارٹی کی حکومت ہندوؤں کے لیے ایودھیا اور عیسائیوں کے لیے ویلنکنی کی مفت یاترا کا انتظام کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی حکومت مسلمانوں کے لیے اجمیر شریف اور سائی بابا کی عقیدت رکھنے والوں کے لیے شرڈی مندر تک مفت سفر کا انتظام کرے گی۔



