بین ریاستی خبریں

سی ایم کرناٹک بومئی کا اعلان: ممبئی-کرناٹک خطہ کا نام بدل کر ’کتور کرناٹک‘ رکھا جائے گا

بنگلور ،یکم نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے پیر کو اعلان کیا کہ ممبئی-کرناٹک خطے کا نام اب’کٹور کرناٹک ‘ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرانا نام رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، جب سرحدی تنازعات تواتر سے پنپ رہے ہیں ، تو اس صورتحال میں قدیم نام کے استعمال میں کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

اس لئے علاقہ کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سی ایم بومئی نے یہ اعلان کرناٹک ریاستی جشن(’کرناٹک راجیہ اتسو‘) کے دوران کیا، جو 65 سال قبل ریاست کی تشکیل کی یادمیں منایا جاتا ہے۔چیف منسٹر نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں حیدرآباد کرناٹک خطہ کا نام تبدیل کرکے کلیان کرناٹک کردیا ہے۔

اب آنے والے کچھ دنوں میں ہم ممبئی-کرناٹک خطے کا نام بدلنے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بومئی مہاراشٹر حکومت کے کچھ لیڈروں کے دعوؤں کا حوالہ دے رہے تھے، جن میں مراٹھی آباد کی کافی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے بیلگاوی ضلع اور کرناٹک کے کچھ سرحدی علاقوں کو مہاراشٹرا میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بومئی نے کہا کہ اس معاملہ پر کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کئی بار سرحدی تنازعات پیدا ہورہے ہیں ،تو اس صورت میں اسے  علاقہ کہنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟انہوں نے کہا کہ علاقہ میں یہ تبدیلیاں صرف 1956 میں ہونی چاہیے تھیں جب ریاستوں کی تنظیم نو کا ایکٹ نافذ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button