بین ریاستی خبریں

گوہاٹی اور آسام میں 3.7 شدت کا زلزلہ

گوہاٹی،04؍ نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دیوالی کے موقع پر گوہاٹی اور آسام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 بتائی جارہی ہے۔ یہ جھٹکے صبح 10.19 پر محسوس کیے گئے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ زلزلہ اس وقت آیا جب سبھی دیوالی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ گھروں میں سجاوٹ کا کام جاری تھا۔نیشنل سینٹر آف سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 25 کلومیٹر تھی۔ این سی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز آسام کے سونیت پور ضلع کے تیز پور میں 35 کلومیٹر دور تھا۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ویسے اس سے پہلے مہاراشٹر کے گڈچرولی ضلع کے سرونچا تعلقہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ وہاں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 بتائی گئی تھی۔ وہاں بھی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں تھی لیکن لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ اس بار بھی دیوالی کے موقع پر جب زلزلہ آیا تو لوگ فوراً گھروں سے باہر نکل آئے۔

ویسے بھی گوہاٹی اور آسام زلزلوں کے معاملے میں ہمیشہ سے ہی حساس علاقے رہے ہیں، ایسی صورت میں جب بھی یہاں زمین ہلتی ہے، لوگوں میں خوف ضرور ہوتا ہے۔اس سے قبل 25 اکتوبر کو شملہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button