بین ریاستی خبریں
بہار حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر اضافی چھوٹ دی-کچھ دنوں بعد 50 روپے بڑھادیں گے-لالو یادو کا طنز
پٹنہ4نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی حکومت نے دیوالی سے ایک دن پہلے عام آدمی کوبڑی راحت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے ایکسائز ڈیوٹی کم کر دی ہے۔ یہ نرخ آج سے نافذ ہو گئے ہیں۔
اس کے بعد بہار کے سی ایم نتیش کمار نے بھی ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں راحت دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیاہے کہ مرکزی حکومت کے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں راحت دینے کے فیصلے کے بعد ریاستی حکومت نے ڈیزل میں 3.90 روپے فی لیٹر اور پٹرول میں 3.20 روپے فی لیٹر کی اضافی راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی سطح پر ویٹ کی شرحوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کچھ دنوں بعد 50 روپے بڑھادیں گے- پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پرلالو یادو کا طنز
مرکزی حکومت نے بدھ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر سستا ہو گا۔جب کہ یہ قیمت جوابھی ہوگی وہ اکتوبرکے شروع میں تھی ۔ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا اطلاق 4 نومبر سے ہواہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں پٹرول کی قیمت موجودہ 110.04 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 105.04 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 98.42 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 88.42 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر آر جے ڈی صدر لالو یادو نے پی ایم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اسے ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ چند روز بعد دوبارہ قیمتیں بڑھا دیں گے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی پر جاری اپنے ویڈیو میں لالو یادو کہتے ہیں کہ نریندر مودی نے جو ڈرامے کیے ہیں وہ جعلی ہیں۔
50 (فی لیٹر) روپیے کم کیے جائیں ۔ اس سے کوئی سکون نہیں ملتا۔ وہ چند دنوں کے بعد اسے دوبارہ بڑھا دیں گے۔



