نئی دہلی9نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کی جانچ کے دوران مختار انصاری اور عتیق احمدکے بینک اکاؤنٹس اورکمپنیوں کی نشاندہی کی ہے۔عتیق احمدکے 12 بینک اکاؤنٹس(خاندان اوردیگرناموں سے)کی شناخت کی گئی ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق انصاری کے 7 بے نامی بینک اکاؤنٹس ہیں۔
شناخت ای ڈی ایسی مزید جائیدادوں کی نشاندہی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور انہیں PMLA کے تحت عارضی طور پر منسلک اورمنجمدکر دے گا۔ عتیق احمد کی کمپنیاں پریاگ راج میں قائم ایف اینڈ اے ایسوسی ایٹس، لکھنؤ میں واقع انفرااسٹیٹ اور انفرا گرین بھی زیرتفتیش ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ کمپنیاں ناجائز رقم کو ہائی جیک کرنے اور بلیک منی کووہائٹ میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں، عتیق کے بیٹے عمر کو تفتیش میں شامل ہونے کا کہا گیالیکن وہ تفتیش میں شامل نہیں ہوئے، عدالتی اجازت کے بعد دونوں سے منی لانڈرنگ کے تحت پوچھ گچھ کی گئی ہے۔عتیق کے خلاف مقدمہ درج ہے۔



