بین ریاستی خبریں

دہلی حکومت یکم جنوری کو 10 سال پورے کرنے والی تمام ڈیزل گاڑیوں کا رجسٹریشن منسوخ کر ے گی

نئی دہلی، 16 دسمبر:(اردودنیا/ایجنسیاں) نیشنل گرین اتھارٹی (این جی ٹی) کی ہدایات کی تعمیل میں دہلی حکومت یکم جنوری 2022 کو 10 سال مکمل کرنے والی تمام ڈیزل گاڑیوں Diesel Vehicles کی رجسٹریشن ختم کر دے گی۔تاہم حکومت ایسی گاڑیوں کیلئے نو آبجکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کرے گی تاکہ انہیں دوسری جگہوں پر دوبارہ رجسٹر کیا جا سکے۔تاہم اس ہفتے کے شروع میں دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق ان ڈیزل گاڑیوں کے لیے کوئی این او سی جاری نہیں کیا جائے گا جس نے رجسٹریشن کے 15 سال یا اس سے زیادہ کا عرصہ مکمل کر لیا ہے۔

نیشنل گرین اتھارٹی (این جی ٹی) نے جولائی 2016 میں دہلی-این سی آر (نیشنل کیپیٹل ریجن) میں 10 سال سے پرانی ڈیزل گاڑیوں اور 15 سال سے زیادہ پرانی پٹرول گاڑیوں کے رجسٹریشن اور چلانے پر پابندی لگائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button