بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

پنجاب :24 گھنٹوں کے اندرلنچنگ کا دوسرا واقعہ

نئی دہلی19دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب میں 24 گھنٹے کے اندر ہی توہین کے معاملے میں لنچنگ کا دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اب کپورتھلا میں ایک نوجوان کو بے حرمتی کے الزام میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ ایسا ہی واقعہ کل امرتسرکے گولڈن ٹیمپل میں پیش آیا۔

کپورتھلا ضلع کے نظام پور گاؤں کے لوگوں نے اتوار کی صبح مبینہ طور پر گرودوارے سے ایک نوجوان کو پکڑا تھا۔ انہوں نے الزام لگایاہے کہ نوجوان کو صبح 4 بجے نشان صاحب (سکھ پرچم) کی بے حرمتی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔اگرچہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا لیکن سکھ گروپوں نے اس پر دباؤ ڈالاکہ وہ ان کے سامنے پوچھ گچھ کرے۔

مقامی لوگوں نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد نوجوان کو مار ڈالا۔ہفتے کی رات جب امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں گرو گرنتھ صاحب کا ورد کیا جا رہا تھا تو ایک شخص گرل چھلانگ لگا کر سری گرو گرنتھ صاحب کے قریب واقع سچکھنڈ کے اندر پہنچا۔ اپنے سامنے رکھی کرپان کو اٹھانے کی کوشش کی۔اسی دوران اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔

ملزم کو پکڑنے کے بعد گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کے الزام میں اسے ایس جی پی سی دفتر لے جایا گیا۔ الزام ہے کہ خدمت گاروں اور ہجوم نے اسے اتنا مارا کہ اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button