بین ریاستی خبریں

گجرات: برطانیہ سے واپس آنے والے دوافراد اومیکرون سے متاثر

احمد آباد19دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک 45 سالہ این آر آئی اور ایک نوجوان جو حال ہی میں برطانیہ سے گجرات آیا تھا، کوویڈ-19 کی اومیکرون ٹسٹ  مثبت پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اومیکرون انفیکشن کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایاہے کہ 15 دسمبر کو برطانیہ سے ان کی آمد کے بعد یہاں احمد آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر این آر آئی کا RT-PCR ٹیسٹ کیا گیا، جس میں ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

آنند کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایم ٹی چھاری نے کہاہے کہ بعدمیں اس شخص کا نمونہ اومیکرون فارم سے متاثر پایا گیاہے۔ڈاکٹر چھاری نے بتایاکہ انہیں احمد آبادسے ریاست کے آنند شہر جانا تھا، لیکن کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد انہیں ہوائی اڈے پر احمد آباد سول اسپتال لے جایا گیا۔

مریض احمد آباد سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔اہلکار نے کہا کہ اس کے ساتھی مسافر اور اس کے ساتھ رابطے میں آنے والے دیگر افراد متاثر نہیں پائے گئے ہیں۔گاندھی نگر میونسپل کمشنر دھول پٹیل نے کہاہے کہ گاندھی نگر کا ایک 15 سالہ لڑکا جو برطانیہ سے واپس آیا تھا، ہفتہ کو اومیکرون سے متاثر پایاگیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button