
بین ریاستی خبریں
گجرات پنچایت انتخابات: سرپنچ امیدوار کو ملا صرف ایک ووٹ ، اہلیہ سمیت خاندان میں کسی نے نہیں دیا ووٹ
گاندھی نگر ،22 ؍دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) گجرات کے پنچایت انتخابات میں ایک امیدوار کو صرف ایک ووٹ ملا ہے۔ یہاں تک کہ ان کے گھر والوں نے بھی انہیں ووٹ نہیں دیا۔ اس کے گھر میں 12 افراد تھے۔ جیسے ہی لوگوں کو انتخابی نتائج کا علم ہوا، اس امیدوار کی بحث شروع ہوگئی۔ معاملہ گجرات کے واپی ضلع کا ہے۔
ٹائمز ناؤ کے مطابق امیدوار سنتوش ہلپتی نے ضلع واپی کے چھرا والا میں سرپنچ کے عہدے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ہلپتی کو ایک ووٹ لنے کی خبر سننے کے بعد کافی افسوس ہوا،اوریہ معلوم ہوا کہ اس کے خاندان کے کسی فرد نے بھی اسے ووٹ نہیں دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ کم از کم ان کے اہل خانہ بشمول ان کی اہلیہ ان کے حق میں ووٹ دیں گے۔ہلپتی نے کہا کہ وہ مقامی انتخابات کے نتائج سے ناخوش نہیں ہیں۔ لیکن یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ خاندان کے 12 افراد میں سے کسی نے بھی اسے ووٹ نہیں دیا۔



