بین ریاستی خبریں

کرناٹک : میڈیکل کالج کے 30 طلبہ کا کوویڈ-19 ٹسٹ پازیٹیو -وزیراعلیٰ آج میٹنگ کرکے صورت حال کاجائزہ لیں گے

بنگلورو25دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرناٹک کے کولار ضلع میں کورونا کے بڑے انفیکشن کاپتہ چلا ہے۔ یہاں کے ایک میڈیکل کالج میں گزشتہ چار دنوں میں 30 طلباء کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کولار کے میڈیکل کالج میں 30 طلباء ٹیسٹ کے بعد کووڈ پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

جبکہ دیگر تمام طلباء کے لیے احتیاطی طور پر کووڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ کولار کے شری دیوراج ارس میڈیکل کالج میں کووڈکاپتہ چلا ہے۔ پچھلے چار دنوں میں اب تک 30 طلبہ کووڈ پازیٹیوہو چکے ہیں۔ یہ راحت کی بات ہے کہ ان طلباء کی حالت مستحکم ہے اور اسپتال میں ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

ان طالب علموں میں سے کسی کی بھی سفری تاریخ نہیں ہے۔ اور نہ ہی حال ہی میں کوئی بیرون ملک سے واپس آیاہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 1160 میڈیکل طلباء اور اساتذہ کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے 30 کورونا انفیکشن کا شکار پائے گئے ہیں۔

ان طلباء کے نمونوں کی جینوم اسیکوینسنگ بھی کی جا رہی ہے جو کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ ویرینٹ سے متاثر ہیں یا نہیں۔دوسری طرف کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا کہ وہ اتوار کو کووڈ-19 کے ماہرین کے ساتھ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر میٹنگ کریں گے۔ بومائی نے کہاہے کہ ملک میں اومیکرون کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ مہاراشٹر، کیرالہ کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو میں بھی کووڈ-19 کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ میں تمام اہم لوگوں سے بات کروں گااور موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button