بین ریاستی خبریں

NEET-PG کونسلنگ میں تاخیر: ڈاکٹر اور پولیس پھر آمنے سامنے، مارچ نکالنے پر پابندی

نئی دہلی ،28 ؍دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) NEET-PG کونسلنگ میں تاخیر کے خلاف دہلی میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹر اور دہلی پولیس آمنے سامنے ہیں۔ ڈاکٹر دہلی کے صفدر گنج اسپتال سے مارچ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن دہلی پولیس نے تمام دروازے بند کر دئیے ہیں۔ دہلی کے تمام میڈیکل کالجوں کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو صفدر جنگ اسپتال بلایا گیا۔

ڈاکٹر صفدر گنج سے سپریم کورٹ مارچ نکالنے والے تھے۔ سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت جاری ہے۔ داخلے کے لیے کونسلنگ گزشتہ ایک سال سے بند ہے۔ آپ کو بتا دیں پیر کو پولس کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی۔ سڑک پر یہ ہنگامہ رات گئے تک جاری رہا۔ اس کے خلاف ایک بار پھر ڈاکٹروں نے منگل کو مارچ کرنے کا اعلان کیا ۔

پیر کی جھڑپ میں دونوں فریقوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی طرف سے کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اپنے احتجاج کو تیز کرتے ہوئے رہائشی ڈاکٹروں نے پیر کو علامتی طور پر’اپنے لیب کوٹ واپس کردئیے اور سڑکوں پر مارچ نکالا۔دہلی پولیس کے اے سی پی پی ایس یادو نے کہاکہ ہم نے کل کسی ڈاکٹر کے ساتھ زبردستی نہیں کی۔

ان کا غیر قانونی اجتماع تھا، جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ ان لوگوں نے زبردستی سڑک بلاک کر دیا، بعد میں سب کو چھوڑ دیا گیا۔ ہم نے ڈاکٹروں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔ آج بھی ہم انہیں صفدرجنگ سے باہر نہیں جانے دیں گے۔ کافی پولیس فورس ہے، ہم انہیں یہیں کیمپس میں روکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button