بین ریاستی خبریں

کتے کے ساتھ عجیب محبت : پالتو کتے کو گھر سے بھگانے کے اصرار پر بیٹے نے پھانسی لگا لی

بھوپال ،29دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ایم پی کے چھترپور میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک نوجوان نے اس لیے پھانسی لگا لی، کیونکہ اس کے پالتو کتے کو گھر سے بھگانے کو کہا گیا تھا۔ ماں کے باتوں سے ناراض ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ اطلاع کے مطابق معاملہ چھتر پور شہر کے سٹی کوتوالی تھانہ علاقہ کے وشوناتھ کالونی علاقہ کا ہے۔

یہاں کملیش عرف کوٹی مسیحی عمر 38 سال محلے میں مقیم تھا۔اس کے ساتھ 65 سالہ ماں شانتی مسیحی اور ایک پالتو کتا بھی رہتا تھا۔ بدھ کو پالتو کتے نے ماں کو کاٹ لیا تھا۔ اس کی وجہ سے ماں کے ہاتھ سے خون بھی نکلا۔ ماں نے کملیش سے شکایت کی اور اسے گھر سے بھگانے کو کہا۔

بار بار کہنے پر کملیش غصے میں آ گیا اور اپنی ماں سے کہا کہ وہ خود مر جائے گا، لیکن کتے کو گھر سے نہیں بھگائے گا۔اس سے تنازعہ بڑھ گیا۔ ماں کے اصرار سے پریشان ہو کر کملیش نے کتے کو گود میں لے کر قریب کے درخت کے پھندے پر جھول گیا ۔ اسی دوران کتابھونکتا رہا، کتے کے مسلسل بھونکنے کی آواز سن کر جب لوگ قریب آئے تو وہاں کا منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

نوجوان مر چکا تھا اور کتا اس کی گود میں بیٹھا بھونک رہا تھا۔ لوگوں نے فوری طور پر اس کے گھر والوں اور پولیس کو اطلاع دی۔ جہاں پولیس نے آکر نوجوان کی لاش اتار کر چارپائی پر رکھی۔ پولیس نے لاش کا پنچنامہ تیار کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔

حادثے کے بعد غمزدہ ماں شانتی کرسچن اپنی ضد پر خود رو رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی معاملہ واضح ہوگا اور قانونی کارروائی کی خانہ پری ہوگی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button