بین ریاستی خبریں

نئے سال کے موقع پر بکرا چوری کا پولیس پر الزام،ملزم پولیس معطل

دیس پور ، ۲؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اڈیشہ پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو نئے سال کی پارٹی کے لیے دو بکرے چراکر بکرا ذبح کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔بولانگیر کے ایس پی کسالکر نتن دَگوڑو نے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ بولانگیر ضلع کے سندھیاکیلا تھانے کے اے ایس آئی سمن ملک کو بکرا چوری کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے، اس کی مزید تفتیش کی جائے گی۔

بکرے کے مالک سنکرتن گرو نے الزام لگایا کہ ان کے دو بکرو کو اے ایس آئی سمن ملک نے اس وقت اٹھا کر ذبح کردیا، جب یہ بکرے تھانہ احاطے میں گھاس پھونس چر رہے تھے۔سنکرتن گرو نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیٹی نے پولیس اہلکاروں کو بکرا ذبح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

استغاثہ نے الزام لگایا کہ جب اس نے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے شکایت درج کرانے کی کوشش کی تو پولس نے ایسا نہیں کیا اور اسے دھمکی بھی دے گئی۔اس واقعہ کے بعد جمعہ کو مشتعل مقامی افراد سندھیا کیلا پولیس اسٹیشن پر جمع ہوگئے۔ اس کے بعد بولانگیر کے ایس پی کسالکر نتن نے ملزم پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button